کیا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
نئے سال کے دوسرے مہینے میں مقبول ترین گاڑیاں ساز کمپنی کیا نے اپنے دو ماڈلز کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
لکی موٹرز کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق کیا نے پیکانٹو کے بیس ماڈل کی قیمت میں ڈھائی لاکھ روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 3,350,000.سے بڑھ کر 36000،00 تک جاپہنچی ہے ۔
پیکانٹو کے علاوہ کیا نے پاکستانیوں کی پسندیدہ اسپورٹیج کے ایلفا ماڈل کو بھی ڈھائی لاکھ روپے مہنگا کردیا ہے جس کے بعد یہ ماڈل 7,300,000.سے 7,550,000 تک جاپہنچا ہے ۔کیا نے اس کے علاوہ باقی ماڈلز کی قیمت میں اضافہ یا کمی نہیں کی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اعلان میں قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کے پیچھے کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی۔
کیا کمپنی کی جانب سے اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صارفین کو نئی گاڑیوں کی خریداری میں پہلے ہی چیلنجز کا سامنا ہے، کیانے حال ہی میں 29 فروری 2024 تک Sportage کی تمام اقسام پر ایک محدود مدت کی کیش بیک آفر متعارف کرائی تھی۔
LMC نے نوٹیفکیشن میں واضح کیا کہ 1 فروری 2024 کے بعد ان کے سسٹم میں بک کیے گئے تمام نئے کسٹمر آرڈرز نظرثانی شدہ ایکس فیکٹری قیمت کے ساتھ مشروط ہوں گے، جس سے ممکنہ خریداروں میں تشویش پیدا ہو گی۔