صنعتی درآمد کنندگان کا پلاسٹک دانہ کی فروخت میں ملوث ہونے کا انکشاف

تجارت

صنعتی امپورٹرز کی جانب سے پلاسٹک دانہ کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کے غیرقانونی استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویزات کے مطابق ڈائریکٹریٹ آف انٹیلیجنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز کراچی نے ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرکسٹمز انٹیلیجنس اسلام آباد کو خط لکھا ہے کہ صنعتی درآمدکنندگان کی جانب سے پلاسٹک دانہ کی تجارتی فروخت میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔

صنعتی امپورٹرز کو صرف اپنی ضرورت کیلئے پلاسٹک دانہ کی درآمد پر 4.5 فیصد ٹیکسز کی چھوٹ ہے، اس کے علاوہ وہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے 12 شیڈول کے تحت 3 فیصد اضافی سیلز ٹیکس کی چھوٹ کے بھی حقدار ہیں۔ مزید براں تجارتی درآمد کنندگان پر 3.3 فیصد کی بجائے 2 فیصد انکم ٹیکس لاگو کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے