‏راولپنڈی کے تمام ڈی ار اوز نے سابق کمشنر کے الزامات کی تردید کر دی

پاکستان

راولپنڈی کے ڈی آر اوز کی جانب سے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کی تردید کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی ٹیم کی انکوائری جاری ہے۔ اس حوالے سے راولپنڈی ڈویژن کے 6 ڈی آر اوز نے بیان انکوائری کمیٹی کو قلمبند کروا دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے بیانات قلمبند کیے گئے جبکہ اگلے مرحلے میں آر اوز کو طلب کرکے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے