کمشنر راولپنڈی ملک ریاض کے پرانے فرنٹ مین نکلے، ذرائع

پاکستان

کمشنر راولپنڈی ملک ریاض کے پرانے فرنٹ مین نکلے۔ ملک ریاض  پاکستانی انتخابات کو سبوتاژ کرنے کیلئے ہر حدپارکرنےکیلئےتیار ہے۔ لیاقت علی چٹھہ بحریہ ٹاؤن  راولپنڈی کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے۔

ذرائع کےمطابق 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل سے بچنے کیلئے ملک ریاض   نے  لیاقت علی کو استعمال کیا۔ 

دوسری طرف پی ٹی آئی اور لیاقت چٹھہ کاگٹھ جوڑ سامنے آگیاہے۔ پی ٹی آئی کے دور میں لیاقت چٹھہ اہم عہدوں پر تعینات اور لوٹ مار میں ملوث رہے۔ پی ٹی آئی کے دورحکومت میں لیاقت چٹھہ ڈی جی  پنجاب ہاؤسنگ تعینات رہے۔ان کے دور میں  نیا پاکستان ہاؤسنگ  پراجیکٹ  میں بڑا فراڈ سامنے آیا

کرپشن الزامات کے بعد پی ٹی آئی دور میں ہی لیاقت چٹھہ کو سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب تعینات کیا گیا جہاں وہ سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے لیے لوٹ مار میں ملوث رہے۔

اس کے بعد عثمان بزدار نے لیاقت چٹھہ کو کمشنر ڈی جی خان  تعینات کی۔اپنی ریٹائرمنٹ سے دو ہفتے پہلے لیاقت چٹھہ نے  الیکشن میں دھاندلی کا ڈرامہ رچایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے