این اے 71، ریحانہ ڈار نے خواجہ آصف کی کامیابی کوچیلنج کردیا

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریخانہ ڈار نے این اے 71سیالکوٹ سے ن لیگ کےخواجہ آصف کی کامیابی کوچیلنج کردیا۔

آزاد امیدوار ریخانہ ڈار نے لاہور ہائیکورٹ  کو این اے 71 کےانتخابی نتائج کو چیلنج کرنے کی درخواست دے دی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ خواجہ آصف نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا جبکہ اصل فارم 45 کے مطابق رہنما ن لیگ ہار چکے ہیں۔ 

ریحانہ ڈار نے اپنی درخواست میں لکھا کہ ہمارے پاس فارم 45 کے نتائج موجود ہیں، ریٹرنگ افسر نے مبینہ طور پر خواجہ آصف کو فاتح قرار دیا۔

انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے۔

آزاد امیدوار نے مزید استدعا کی کہ عدالت دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے فارم 47 کا نتیجہ کالعدم قرار دے کر عدالت الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

درخواست میں ریٹرنگ افسر، الیکشن کمیشن خواجہ آصف سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے