کراچی میں موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم، فلائٹ آپریشن متاثر ، سڑکیں و نشیبی علاقےزیر آب

پاکستان

کراچی میں شدید بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے پیش نظر فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہو گیا جبکہ سڑکیں اور نشیبی علاقے بھی زیر آب آ گئے۔  بارش کے باعث متعدد فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے،  بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

کراچی میں تیز بارش کے سبب  سبب  آج کے لیے شیڈول 20 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔شہر کے مختلف حصوں میں  درمیانے سے تیز شدت کی بارشوں کے بعد مختلف علاقوں میں پانی کھڑا ہونے اور سیلابی کیفیت کا سامنا ہے،شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرجانی میں سب سے زیادہ 62 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، کراچی ائیرپورٹ پر 41.8، یونیورسٹی روڈ پر 29.8، ناظم آباد میں 23.5، نارتھ کراچی میں 33.6، گلشن معمار میں 23 اور کلفٹن میں 39.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں آج شام تک بارش کا امکان رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے