پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ لاڈلے کو جیل میں بھی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
جڑانوالہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور فریال تالپور کو جیل میں رکھا گیا، بشریٰ بی بی کے لیے بنی گالا کو نجی جیل قرار دیا گیا۔
ہم کبھی الیکشن سے بھاگے، نہ اداروں پر چڑھائی کی، مریم نواز اور فریال تالپور کو جیل میں رکھا گیا، بشریٰ بی بی کے لیے بنی گالا کو نجی جیل قرار دیا گیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ لاڈلے کو جیل میں بھی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، سائفر اور توشہ خانہ پر بار بار حکم امتناع لیتے رہے، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا دی گئی۔