‏جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس: پی ٹی آئی کے 7 اشتہاری ملزموں کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

پاکستان

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے لاہور کے جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے 7 اشتہاری ملزموں کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے پولیس کی درخواست پر احکامات جاری کئے، پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزموں نے خود کو روپوش کررکھا ہے، ملزم اشتہاری قرار دیئے جاچکے ہیں۔

پولیس نے عدالت سے ملزموں کی جائیدادوں کو قرق کرنے کی استدعا کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے