بھارت کا ایک اور گھناونا منصوبہ بے نقاب، بھارت پاکستان دشمنی میں تمام حدیں عبور کرگیا بھارت نے بلوچ نوجوانوں کو ڈالرز کی چمک دکھا کر سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈے کیلئے آن لائن نوکریاں دینے کا سلسلہ شروع کردیا، بھارتی کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر بلوچ نوجوانوں کو نوکری دینے کے حوالے سے اشتہار بھی جاری کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت پاکستان دشمنی میں تمام حدیں عبور کرگیا،بھارت نے بلوچ نوجوانوں کو ڈالرز کی چمک دکھا کر سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈے کیلئے آن لائن نوکریاں دینے کا سلسلہ شروع کردیا۔
بھارتی کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر بلوچ نوجوانوں کو نوکری دینے کے حوالے سے اشتہار بھی جاری کردیا ،کمپنی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی نوکری کے حوالے سے تفصیلات جاری کی ہوئی ہیں،جس میں انہیں انگریزی سے بلوچی زبان میں مواد کا ترجمہ کرنا ہے۔
اس کامقصد ایسے مواد کی بلوچی زبان میں تشہیر ہے جس سے بلوچ قوم کے ذہن کو پاکستان مخالف بنایا جاسکے،،کمپنی بلوچ نوجوانوں کو ترجمہ کرنے کے عوض ادائیگی ڈالرز میں کریگی،بھارت ایک منظم سازش کے تحت پاکستانی سرزمین کو اپنے مکروہ عزائم کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے۔
بھارتی پروپیگنڈا ساز ذہن معصوم بلوچ نوجوانوں کو پاکستان کیخلاف اکسا کر دہشتگردی اور دیگر خطرناک عزائم کو تکمیل تک پہنچاناچاہتا ہے۔
بھارت کی پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں اور بلوچ نوجوانوں کو استعمال کرنے کی کوشش اب کھل کر سامنے آگئی ہے۔